• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے ٹڈیوں کے دماغ کو انسانوں میں کینسر کی تشخیص کی تربیت دی اور اس حوالے سے تحقیق کے نتائج حال ہی میں ایک مقالے میں شائع کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف ٹڈیوں کے دماغ کو مصنوعی طریقہ کار سے زندہ رکھ کر ان میں الیکٹروڈز نصب کیے گئے جو ٹڈیوں کے سونگھنے والے انٹینا کے سگنلز کو پکڑتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم نے صحت مند خلیات کے ساتھ کینسر کے 3 مختلف اقسام کے خلیات بھی تیار کیے۔ پھر ایک ڈیوائس کی مدد سے خلیات سے خارج ہونے والی گیسوں کو جمع کرکے ٹڈیوں کو سونگھنے کے لیے فراہم کی گئیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ ہر قسم کے خلیات پر ٹڈیوں کے دماغ کا ردعمل مختلف تھا اور یہ کیڑے بیمار خلیات کو ان گیسوں کی مدد سے بالکل درست شناخت کرسکتے ہیں۔ محققین اس کام کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس طریقہ کار میں اس وقت 6 سے 10 ٹڈیوں کے دماغ کی ضرورت پیش آتی ہے لیکن محققین کی کوشش ہے کہ اس میں بہتری لاتے ہوئے ایک شخص میں کینسر کی تشخیص کے لیے صرف ایک ٹڈی کا دماغ ہی استعمال ہو۔

اس کے علاوہ محققین اس طریقہ کار کو پورٹ ایبل ڈیوائس میں بھی تبدیل کرنے کے خواہ ہیں تاکہ لیبارٹری سے باہر بھی اس طریقہ کار کو استعمال کیا جاسکے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید