• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر اٹھارہ برس بعد آسمان پر نمودار ہونے والا نایاب نظارہ

نظام شمسی کے 5 سیارے ایک قطار میں آگئے، یہ نظارہ دنیا بھر میں آسمان پر انسانی آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اٹھارہ برس میں صرف ایک بار ایسا نایاب موقع آتا ہے جب نظام شمسی کے 5 سیارے  ایک قطار میں کھڑے نظر آتے ہیں۔

چوں کہ نظام شمسی میں سیارے ایک دوسرے سے اربوں میل فاصلے پر مختلف مدار میں گھومتے ہیں جس کے باعث انسانی آنکھوں سے انہیں دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔

لیکن اٹھارہ برسوں میں صرف ایک بار ایسا موقع آتا ہے جب 5 سیارے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل ایک قطار میں زمین سے اتنے قریب تر ہوجاتے ہیں کہ انہیں زمین پر کسی بھی اونچی جگہ سے باآسانی کھلے آسمان پر ٹیلی اسکوپ کے بغیر دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم ماہرین کا مشورہ ہے کہ اس نظارے کا مشاہدہ دوربین سے کیا جائے تاکہ آنکھوں کی بصارت کو محفوظ رکھا جاسکے۔

 اگر آپ آسمان کے ایسے نظارے دیکھنے کے شوقین ہیں تو یہ انوکھا اور نایاب نظارہ  پیر  سے پہلے پہلے دیکھ لیں کیونکہ آئندہ یہ نایاب نظارہ 2040 میں ہی دیکھا جاسکے گا۔

 اس سے قبل 2004 میں یہ نظارہ دیکھا گیا تھا۔

یہ نظارہ طلوع آفتاب سے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے پہلے اور سورج نکلنے کے45 منٹ بعد بہتر نظر آئے گا۔ جب کہ ان سیاروں کو آسمان پر ڈھونڈنے کے لیے چاند بہترین رہنما ثابت ہوگا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید