• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی حملے کیس: مفرور ساجد میر کہاں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ممبئی حملے کیس میں مفرور ملزم ساجد میر کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مطلوب ملزم ساجد میر کو خفیہ اداروں اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے گرفتار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ساجد میر کو سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمے میں گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق مطلوب ساجد میر کو خاموشی سے مقدمہ چلا کر سزا سنائی گئی، وہ کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزم ساجد میر 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد سے لاپتہ تھا۔

ملزم ساجد میر کو ممبئی حملوں کا مرکزی منصوبہ ساز کہا جاتا رہا ہے، اس کے بارے میں ایک عرصے تک وفات پا جانے کی افواہیں بھی پھیلائی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید