• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ: محمود خان کی عبوری ضمانت منظور

محمود خان کے خلاف تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں 3 مقدمات درج ہیں۔
محمود خان کے خلاف تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں 3 مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی 7 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وکیل انتظار پنجوتھا کا کہنا ہے کہ مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا، دفعات بھی قابلِ ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، آئین بھی اس کی اجازت دیتا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ محمود خان کے خلاف تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں 3 مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید