• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری، پانی و بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف مکینوں کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری میں علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے محمد خان جی روڈ لیاری پر جمع ہو کر علاقے میں بجلی کی عدم فراہمی اور پانی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش نے ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔ احتجاج کے باعث اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کیا اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید