• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف آپریشن، 15 سربمہر، موٹریں ضبط

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) اسسٹنٹ کمشنر صدر عبدالرحمن نے واسا اور میونسپل کارپو یشن انتظامیہ کے ہمراہ اڈیالہ روڈ، داہگل اور گورکھ پور کے علاقوں میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن کے دوران 15 سے زائد ہائیڈرنٹس سربمہر کر کے موٹریں ضبط کر لیں۔ ان غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں قیدیوں و حوالاتیوں کو پانی سپلائی کرنے والا ٹیوب ویل بھی خشک ہوگیا تھا جس کی وجہ سے قیدیوں کو پانی کی سپلائی بھی متاثر تھی۔ یہ ہائیڈرنٹس نہ صرف شہریوں کو گندا پانی مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے بلکہ انہوں نے حکومت سے کسی قسم کی رجسٹریشن بھی نہیں کروائی تھی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نے بتایا کہ ان غیرقانونی ہائیڈرنٹس کی وجہ سے زیرزمین پانی کی کمی کے ساتھ کمرشل بنیادوں پر پانی فروخت کرنے سے عام شہریوں کو قلت کا سامنا ہے ۔ایسے واٹر ہائینڈرنٹس کے مالکان کو کسی صورت بھی پانی سپلائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ان ہائیڈرنٹس کو فوری طور پر رجسٹرڈ کروائیں۔
اسلام آباد سے مزید