• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کا خا تمہ قو می ذ مہ داری،بچو ں کوقطر ے پلا نے پرتو جہ دی جا ئے ، کمشنر

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن نور الا مین مینگل نے ضلع راولپنڈی میں کمسن بچے کو پو لیو سے بچا ؤ کے قطر ے پلا کر 7 روزہ انسداد پو لیو مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پو لیو مہم کا انعقاد پنجاب کے سات اضلاع میں کیا جا رہا ہے جن میں لاہور، راولپنڈی، لیہ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور میا نوالی شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، چیف ایگز یکٹو آ فیسر ہیلتھ ڈا کٹر لبنٰی اسحاق، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی، ڈا کٹر حنا ورلڈ ہیلتھ آرگنا ئزیشن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ پولیو کا خا تمہ قو می ذ مہ داری ہے اس لئے انسدا د پو لیو مہم کی کوا لٹی پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گاہے بگاہے مہم کے انعقاد کا مقصد بچوں میں اس مو ذی وائر س سے لڑ نے کے لئے قوت مدا فعت کو بڑ ھا نا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران دور افتا دہ اور مسا فر بچو ں کو پو لیو کے قطر ے پلا نے پرخصو صی تو جہ دی جا ئے نیز محکمہ اوقاف محکمہ کی جا نب سے علماء کرام اور علا قے کے اکا برین کو خصوصی طور پر مہم کا حصہ بنا کر ر یفیوزل کیسوں کو اسی دن کوور کیا جائے ۔انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لبنیٰ اسحاق نے کہا کہ 27جون سے تین جولائی تک جا ری رہنے والی اس مہم میں 9لا کھ 48 ہزار بچوں کو پو لیو قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے 4465 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید