• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنائے بغیر ترقی مشکل‘ ثمینہ علوی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کر سکتا۔ پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی خواتین کو ہنرمند بنا کر انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں انڈس ہیرٹیج ٹرسٹ کے زیراہتمام خواتین ہنر مندوں کی بنائی ہوئی اشیاء کی نمائش میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ روایتی دستکاریوں اور ہنر کے ذریعہ پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے نہ صرف خواتین کو بااختیار بنانے بلکہ ملکی ترقی اور خوشحالی کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ خاتون اول نے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان کی وجہ سے ہر سال ہزاروں خواتین موت کی منہ میں جا رہی ہیں‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس حوالہ سے شعور اور آگہی کو اجاگر کیا جائے۔ خصوصی افراد کو بھی تعلیم اور ہنر دیکر انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید