• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم کاکل سے آغاز، انتظامات کاجائزہ ،کامیاب بنانے کی ہدایت

لاہور ( خصوصی نمائندہ ، جنرل رپورٹر ) پنجاب کے سات اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل 27جون سے ہوگا۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور، لیہ، میانوالی میں انسد ادپولیو مہم تین جولائی تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے50لاکھ81ہزار بچوں کو ویکسیئن کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اورچیف سیکرٹری کامران علی افضل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا ۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے میاں میر ہسپتال کا دورہ کیا اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔