• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں میں ہزاروں لٹر جعلی دودھ کی تیاری ناکام بنا دی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لودھراں میں ہزاروں لٹر جعلی دودھ کی تیاری ناکام بنادی، فوڈ سیفٹی ٹیم کا موضع سولہاں والا، دھنوٹ میں جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، ویجیٹبل آئل کے ٹین ڈبے اور خشک پاؤڈر کے تھیلے ضبط کرلیے، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز مبشر رحمان کی زیرنگرانی لودھراں میں کیمیکلز سے مصنوعی دودھ کی تیاری ناکام بنادی گئی۔ ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی کے دوران 600 لٹر گاڑھا محلول(پری مکس) تلف کردیا گیا۔میاں چنوں میں مصالحہ جات سیل پوائنٹ سے 248کلو ملاوٹی مرچیں برآمد، قوانین کی خلاف ورزیوں پر مالکان کیخلاف مقدمات درج۔ اس کے علاوہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے خانیوال میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ملاوٹی سر مرچیں بیچنے پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ کارروائی کے دوران 248 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں ضبط کرلی گئیں۔
ملتان سے مزید