• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی منتقلی کی تفصیلات مانگ لیں

پشاور(صباح نیوز) تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے صوبائی الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی منتقلی سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن کو خط بھیجا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شکایات ملی ہیں کہ الیکشن کمیشن نے حکومت کی ملی بھگت سے اکثر ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کردئیے، تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کے لیے بغیر اجازت کے ووٹرز کو دوسرے حلقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔خط میں پوچھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کل کتنے ووٹرز کے ووٹ منتقل کیے اورکتنے ووٹرز کی درخواست پر ووٹ منتقل کیے۔خط میں الیکشن کمیشن سے ووٹرز کی منتقلی کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
پشاور سے مزید