• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 فیصد بینائی والے شخص نے اسکیٹ بورڈنگ کے دو ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالے


جاپان سے تعلق رکھنے والا ایک شخص، جس کی بینائی صرف 5 فیصد ہے، اُس نے متاثر کُن انداز میں اسکیٹ بورڈنگ کے دو عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

اوچی نامی جاپانی شخص نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایک منٹ میں 33 اولی کا مظاہرہ کیا اور لگاتار 122 اولیاں آنکھوں پر پٹی باندھ کر انجام دیں۔

اولی کیا ہے؟

اسکیٹ بورڈنگ اور سنو بورڈنگ میں، اولی ایک چھلانگ ہے جو ٹیک آف ریمپ کی مدد کے بغیر کی جاتی ہے۔ 

اوچی نے اسکیٹ بورڈنگ شروع کرنے کے چند سال بعد ہی ریٹینائٹس پگمنٹوسا کی بیماری کی وجہ سے اپنی زیادہ تر بینائی کھو دی تھی۔

اوچی نے بینائی خراب ہونے کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ اولی کی مشق کی۔ بالآخر وہ کمر میں تناؤ کے باوجود عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے۔

اس موقع پر اوچی نے کہا کہ میں اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا کہ مجھے بیماری ہو گئی ہے لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔