• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اورخاتون سمیت 5افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ملیر کریم ٹاؤن سوسائٹی میں فائرنگ سے 30سالہ عبدالغفار جاں بحق ہو گیا ،اتحاد ٹاون تھانے کی حدود میں واقع گھر کی چھت پر نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے60 سالہ لال پری زخمی ہو گئی،نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود خمیسو گوٹھ کبرہ مسجد کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 3افراد 32سالہ یاسین ،25سالہ نوید اور 16سالہ عمران زخمی ہوگئے ، تین ہٹی فلمستان سینماکے قریب ملزمان نےڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے25سالہ محمد عامر کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید