• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے 16 سال پرانا رہائشی منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کم آمدنی والے شہریوں کو فلیٹ کی فراہمی کا رہائشی منصوبہ 16 سال گزر جانے کے باوجود بھی مکمل نہ ہو سکا، ایم ڈی اے ناکامی کے بعد الاٹیز کو رقم واپس کرنے کو تیار ہوگئی ، عدالت نے شہری کی درخواست پر ڈی جی ایم ڈی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے ادائیگی سے روک دیا، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی اے کی جانب سے نظر ثانی شدہ پیمنٹ شیڈول کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے درخواست گزار شہری سید نور الدین احمد کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ کمپیوٹرائزڈ بلیٹنگ کے ذریعے ایم ڈی اے کی کم آمدنی والی اسکیم جو کہ 1998 میں متعارف کرائی،گئی تھی اس میں فلیٹ بک کرایا تھا اور پروجیکٹ شاہ لطیف ٹاؤن اسکیم 25 اے میں فلیٹ الاٹ ہوا تھا، ایم ڈی اے نے معاہدے میں واضح کیا تھا کہ 31 دسمبر 2006 میں منصوبہ مکمل کر کے قبضہ دیا جائے گا جس کی کل رقم کا 83 فیصد حصہ ادا کردیا ہے لیکن تاخیر کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ڈی اے نے نظر ثانی شدہ شیڈول کے تحت ادائیگی کا کہا ہے ایم ڈی اے کو حکم دیا جائے کہ پروجیکٹ مکمل کرکے قبضہ دیا جائے اور درخواست گزار کو الاٹ کیا گیا فلیٹ منسوخ کرنے سے روکا جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید