• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانات کے دوران شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ بند کی جائے، عبدالحاکم قائد

کراچی (اسٹاف رپوٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیراہتمام انٹر کے امتحانات کے دوران گھنٹوں ہونے والی لوڈ شیدنگ کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا کہ ہر دو گھنٹے بعد تین گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ قابل مذمت ہے، 9بجے مارکیٹیں، گلی محلوں کی دکانیں بند کرانے، پٹرول میں 85روپے اضافہ اور بجلی کے ظالمانہ نرخ بڑھانے کے بعد لوڈشیڈنگ کا کیا جواز ہے؟انٹر کے طلبا ء شدید گرمی کے موسم میں بنا پنکھوں کے امتحانات دینے پر مجبور ہیں،امتحان دینے کے لئے بیٹھنے کی معقول جگہ کا انتظام بھی نہیں ہے، ایک ایک ڈیسک پر دو اور تین طلباء بیٹھ کر امتحان دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں،سندھ سمیت کراچی بھر میں تعلیم و تدریس کا نظام شدید بگاڑ کا شکار ہے، جس کی وجہ پی پی پی کی صوبائی حکومت اوربورڈ کے اہلکار و اعلی افسران ہیں،تعلیم دشمن کرپٹ سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹر بورڈ کو تباہ کر دیا ہے، امتحانات کے دوران شدید گرمی میں لوڈ شیدنگ بند کی جائے، امتحانی مراکز میں پنکھوں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا جائے، پاسبان طلباء کے ساتھ ہونے والے ظلم پر آواز بلند کرے گی، پیپرز کے دوران لوڈ شیدنگ کی گئی تو احتجاج کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید