• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدانتظامی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کی صحت مشکوک بنانے کیلئے کافی ہے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بدانتظامی اور بدنظمی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کی صحت کو مشکوک بنانے کیلئے کافی، مکمل تیاری نہ ہونے کے باوجود انتخابات کرانے کی جلدی معنیٰ خیز اور انتخابات سے قبل انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر ایک سوالیہ نشان ہے،انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں تبدیلیاں، دوران الیکشن سامان کی کمی اور غیر تربیت یافتہ عملے کی ناتجربہ کاری سندھ کی وڈیرہ شاہی انتخابات پر بری طرح مسلط ہے جس سے اپنی مرضی کے نتائج مرتب کیئے جانے کے قوی امکانات ہیں،ہم انتخابات کے پہلے مرحلے میں اس بدترین بدنظمی کی شدید الفاظ میں مذمت اور پورے انتخابی عمل کو مسترد اور الیکشن کمیش سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ 24جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل ان خامیوں کو درست کرے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید