• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منارٹی ویلفیئر اقلیتوں کو ان کے حقوق کے حوالے سے آگاہی دے گی، عمران خان

اوسلو(ناصراکبر)منارٹی ویلفیئر ناروے کے زیر اہتمام افتتاحی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ناصراکبر نے جب کہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد طارق نے سرانجام دیئے، تقریب سے عمران خان، مراد سلیم ملک، حمزہ علی اعوان، عامربٹ، چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں ،چوہدری وسیم شہزاد اور دیگر نے خطاب کیا ،جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان اور مرادسلیم نے کہاکہ منارٹی ویلفیئر ناروے بنانے کا مقصد ناروے میں بسنے والی اقلیتوں کو ان کے حقوق سے آگاہی دینا اور ناروے میں ان کے لیے سوشل اور تفریحی پروگرامات اور تقریبات کا انعقاد کرنا ہے اور اسکے علاوہ جن ممالک سے تارکین وطن یہاں آ کر بستے ہیں وہ اپنے ممالک میں منارٹی ویلفیئر ناروے کے پلیٹ فارم سے مستحق لوگوں کی امداد بھی کر سکتے ہیں، منارٹی ویلفیئر ناروے پہلے سے ہی پاکستان میں غریب اور مستحق لوگوں کے لیے اپنی امداد جاری رکھے ہوئے ہے، ملک حمزہ علی اعوان اورچوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے کہا کہ عمران بھائی کے اس نیک عمل میں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں اور اگر ان کو تنظیم کے حوالے یا پاکستانی کمیونٹی کی مدد کے حوالے سے ہماری مدد کی ضرورت ہو ہم حاضر ہیں، تقریب میں محمد منور بٹ، آصف ملک، ناصر اکبر، محمد امجد ،خالد خان، چوہدری اسلم، چوہدری زاہد، اسلم چوہدری، عبدالرحمان عثمان، لیاقت جان خان، خرم لطیف، سہیل منور اور دیگر شامل تھے ،تقریب میں محمد طارق نے اپنی کتاب سماجی اور سینئر رہنما محمد منور بٹ کو پیش کی۔
یورپ سے سے مزید