• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے24ویںکانووکیشن کی تقریب

لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے چوبیسویں کانووکیشن کا انعقاد ایکسپو سنٹر لاہور میں ہوا جس میں یوسی پی کی آٹھ فیکلٹیز اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے 16پی ایچ ڈیز سمیت کل 643گریجویٹس کو ڈگریوں سے نوازا گیا۔پی ایچ ڈیز میں فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ماس کمیونی کیشن کے گیارہ، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے دو،فیکلٹی آف لائف سائنسزکے دو جبکہ فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک پی ایچ ڈی سکالر نے اپنی ڈگری مکمل کی۔یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیزکے 73پوزیشن ہولڈرزکو میڈلز جبکہ ایک طالبہ کو رول آف آنردیا گیا۔ سینئرلیکچرارمنیبہ فاطمہ زہرہ نے سال کی بہترین یونیورسٹی ٹیچر،ڈاکٹرسمیرا زیب نے بیسٹ ریسرچر اورطالبہ ایشا رضا نے رول آف آنراپنے نام کیا۔
لاہور سے مزید