• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمن آباد ،موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونیوالا ڈاکو پولیس فائرنگ سے زخمی،دیگر علاقوں میں 8 وارداتیں

لاہور(کر ائم رپورٹر ) سمن آباد مسجدخضرا کے قریب 2ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے ، پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا ،فائرنگ کے تبادلہ میں ا یک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دوسراموٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگیا۔ نواب ٹاون میں ڈاکو منظور کے جنرل سٹور سے 82 ہزار ، موبائل فون ،لیاقت آباد میں تفضل حسین کی دکان سے ایک لاکھ 31 ہزار اور موبائل فون ،جنوبی چھاونی میں ڈاکو کامران کی دکان سے 2 لاکھ اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گے داتا دربار کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو صائم سے 25 ہزار اور موبائل فون ،اقبال ٹاون میں سمیر سے 64 ہزار اور موبائل فون ،شالیمار میں ڈاکووں نے حبیب سے 83 ہزار ور موبائل فون ،نشتر کالونی میں ڈاکو کوکب علی سے 42 ہزار 200 اور موبائل فون ،شاہدرہ میں ڈاکو صفیان سے 35 ہزار روپے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ فیصل ٹاون ،سندر ،کاہنہ ، گارڈن ٹاون سے کاریں کوٹ لکھپت ،گلبرگ ،اسلام پورہ ،نولکھا ،شاہدرہ نیو انارکلی ،ساندہ ،گلشن راوی ۔ وحدت کالونی ، اقبال ٹاون ،گلشن اقبال پرانی انارکلی ،شالیمار ،گجر پورہ ،مغلپورہ شمالی چھاونی سےموٹرسا ئیکل ، چوہنگ اور مانگا منڈی سے رکشے چوری ہو گئے۔