• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات پاکستان کے مستقبل کاتعین کریں گے،تحریک انصاف

لاہور(خبرنگار) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد جنرل سیکٹری حماد اظہر سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب سینٹر اعجاز احمد چوہدری اور امیدواران ملک نواز اعوان میاں اکرم عثمان ملک ظہیر عباس کھوکھر شبیر احمد گجر حاجی کرامت کھوکھر غلام عباس ندیم ہا را رائے عزیز اللہ سمیت دیگر مقررین نے انتخابی کمپین کے سلسلے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ضمنی انتخابات پاکستان کے مستقبل کا تعین کریں گے عوام پر مہنگائی اور ٹیکسوں کی بارش کی جارہی ہے ،17 جولائی کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے لوٹوں کو ان کے اپنے حلقوں میں عبرت ناک شکست دے کر دفن کر دیں گے پنجاب حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کارکن گھبرانے والے نہیں حکومت کی ہر بدمعاشی کا مقابلہ کریں گے۔
لاہور سے مزید