• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پیپلزپارٹی جے یو آئی ف کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے‘ حافظ حسین احمد

کوئٹہ( پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران جے یو آئی ف کے ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر عبدالغنی انصاری پر قاتلانہ حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی سطح پر مخلوط حکومت میں جے یو آئی ف اور پیپلز پارٹی شامل ہیں جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی جے یو آئی ف کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے جی انصاری پر حملہ اور اس کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کے ملزمان کے خلاف پولیس اور انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔
کوئٹہ سے مزید