• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ‘ زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی‘ جمعیت ن

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نےحاجی محمداسلم ترین کی قیادت میں ملنے والے زمینداروںحاجی نیازمحمدترین اورحاجی نصیراحمد ترین سےگفتگوکرتے ہوئےکہا ہے کہ بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اوروولٹیج میں کمی کے باعث پشین سمیت بلوچستان بھر میں زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ایک منظم منصوبے کے تحت پشین وبلوچستان کے زمینداروں اور زراعت سے وابستہ افراد کااستحصال کیاجارہا ہے، پہلے 8 گھنٹے بجلی دی جاتی تھی اب اسے کم کرکے تین سےچارگھنٹےکردیا گیا ہے، طویل خشک سالی میں 24گھنٹے میں صرف دو سے تین گھنٹے بجلی فراہم کرنا کہاں کاانصاف ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سازش کے تحت زراعت کوتباہ کیا جارہا ہے، ڈیزل کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہیںان حالات میں کیسکو حکام کی من مانیاں سمجھ سے بالاترہیں۔مسلسل لوڈشیڈنگ سے فصلیں تباہ اورزمیندار فاقوں پر مجبور ہوگئےہیں۔
کوئٹہ سے مزید