• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینٹ میری اسپتال لندن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ماضی کے عظیم بیٹسمین ظہیر عباس کی طبیعت بہتری آرہی ہے۔سابق کپتان کی اہلیہ ثمینہ عباس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے ظہیر عباس کی بہتر نگہداشت کے لیے انہیں آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے اور گردے کے علاج کے لیے خصوصی مہارت رکھنے والے کسی دوسرے اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے، تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اہلیہ ثمینہ عباس نےکہاکہ ظہیر عباس دبئی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے، ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر لندن آئے تھے۔ جہاں اسپتال میں ڈائلیسز پر ہیں اور انہیں آکسیجن بھی دی جارہی ہے۔