• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایشین گیمز میں کھیلوں کی تعداد کے بارے میں فیصلہ آج ہوگا

کراچی ( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں اگلے سال ہونے والے سائوتھ ایشین گیمز میں کھیلوں کی تعداد کے بارے میں فیصلہ پیر کو ہوگا، اس سلسلے میں ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس پیر کو کونسل کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کی صدارت میں ہوگا جس میں کھیلوں کی تاریخ کو بھی حتمی شکل دی جائے گی، یہ مقابلے پنجاب کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جائیں گے جس کی منظوری کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی پہلے ہی دے چکی ہے، اس سلسلے میں لاہور میںان گیمز کا ہیڈ کوارٹر قائم کردیا گیا ہے،پیر کے اجلاس میں بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا کے صدور/سیکرٹری جنرل شرکت کریں گے۔ بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری نے کہا ہے کہ سائوتھ ایشین گیمز کے انعقاد میں حکومت پی او اے کو ہرممکن سہولت فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ بھارتی دستے کی شرکت پر انہیں ویزے کی کوئی پرابلم نہیں ہوگی، پی او اے کے ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ پیر کو ہونے والے اجلاس کے بعد ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایک کمیٹی پاکستان کا دورہ کرے گی جو میزبان شہروں اور وہاں موجود کھیلوں کی سہولتوں کا جائزہ لے گی،کمیٹی کے ارکان پاکستان میں سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیں گے,مقابلے اسلام آباد،لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد میں ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید