• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنیوالی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانا محفوظ و خوشحال دنیا کیلئے ناگزیر، پاکستان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان نے کہا ہے کہ نوجوانوں اور آنیوالی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانا محفوظ اور خوشحال دنیا کیلئے ناگزیر ہے، ہم منشیات کے استعمال سے پاک دنیا کے حصول کیلئے عمل اور تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،اتوار کو منشیات کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ منشیات کا استعمال نہ صرف صحت عامہ اور سماجی و اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ یہ قومی سلامتی اور خوشحالی کو بھی چیلنج کرتا ہے،پاکستان خود پوست سے پاک ملک ہے لیکن اسکی آبادی علاقائی افیون کی پیداوار اور تجارت کا شکار ہو گئی، منشیات کی غیر قانونی پیداوار اور سمگلنگ ہمارے ہمسایہ میں ایک بڑا مسئلہ ہے اور پاکستان اس کیخلاف جاری عالمی اور علاقائی اقدامات کی فعال حمایت کرنے کی کوششوں میں سب سے آگے رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید