کراچی، اسلام آباد (اے پی پی، نیوز ڈیسک) سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صوبے بھر میں سب سے زیادہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔ جہاں کورونا کی شرح 22 فیصد ہوگئی۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 406 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ، مثبت کیسز کی شرح 2.81 فیصد رہی، جبکہ مہلک وائرس نے 2؍ مریضوں کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.64 فیصد رہی جبکہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 949 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 21.71 فیصد رہی۔
محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کے 47 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں شرح 8.5 فیصد رہی۔