• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھنگ اتھارٹی بنے گی، کاشت کیلئے لائسنس 15 سال کیلئے جاری کیا جائیگا

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت بھنگ اتھارٹی بنے گی.

اتھارٹی سرمایہ کاروں کو صنعتی ہیمپ اور بھنگ کا لائسنس جاری کریگی ،بھنگ کی کاشت کیلئے لائسنس 15 سال کیلئے جاری کیا جائے گا اتھارٹی کے بورڈ آف گورننس میں 6 وزارتوں اور صوبائی چیف سیکرٹریز کی نمائندگی ہوگی .

 وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی دستاویزات کے مطابق بھنگ کی خریداری، بیچ کی درآمد، کاشت کاری، ٹرانسپورٹیشن پر انسداد منشیات فورس کی کڑی نگرانی ہوگی ، بھنگ کی کاشت، مینوفیکچرنگ ،پودے لگانے کے معیار کی سیکیورٹی پروٹوکولز بھی انسداد منشیات ڈویژن دیکھے گی.

 انسداد منشیات فورس سرمایہ کاروں کے متعارف کردہ بیج کا آڈٹ کریگی ، اتھارٹی اور اے این ایف کی ٹیمیں مشترکہ طور پر لائسنس ہولڈرز کی فیلڈ کا معائنہ کرے گی.

 وزارت خوراک کا پلانٹ پروٹیکشن محکمہ بھنگ کے بیج کی درآمد یا برآمد کا این او سی جاری کرے گا،فیڈرل سیڈ رجسٹریشن ادارہ بھنگ درآمد یا مقامی بیچ کی رجسٹریشن کا سرٹیفیکٹ جاری کرے گا، دستاویزات کے مطابق ڈریپ بھنگ کی اشیاء کی مارکیٹنگ مینوفیکچرنگ کی رجسٹریشن کا این او سی جاری کرے گی.

 وزارت کامرس بھنگ کی درآمد کا خصوصی پرمٹ جاری کرے گی ،بھنگ اتھارٹی پانچ قسم کے لائسنس جاری کرے گی، لائنس ہولڈربھنگ کی خریداری، بیجوں کی درآمد اور کاشت کرنے کا مجاز ہو گا، لائنس ہولڈر کو دس ایکٹر زمین رکھنا ہوگی،اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرکے چیئرمین وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ہونگے۔

اہم خبریں سے مزید