• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی کال‘ PTI کے پی نے احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں

پشاور (نمائندہ جنگ) عمران خان کی کا ل پر بی ٹی آئی خیبر پختو نخو ا نے احتجا ج کی تیار یا ں شروع کردیں ‘ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان ظاہر شاہ طورو نےکہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمرا ن خان کی ہدایت پر 2 جولائی کو ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے تمام بڑے شہروں میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے.

 اس لئے عوام چوروں لٹیروں اور امریکہ کے غلاموں سے نجات حاصل کرنے کیلئے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرینگے۔ وہ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

عمران خان کے لانگ مارچ کے اخراجات کتنے کروڑ تک ہوسکتے ہیں؟


تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ‘مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے‘دو جولائی کو عوام پھر سڑکوں پرہوں گے اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا ملک کو موجودہ بحرانی کیفیت سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخاب ہیں۔

اہم خبریں سے مزید