• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی جماعتوں کو یکجا ہونا ہوگا، فاروق ستار

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ایم کیو ایم، پی ایس پی، مہاجر قومی موومنٹ اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کو یکجا ہونا پڑے گا، وہ اتوار کو اپنی قیام گاہ پر مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق سے بات چیت کررہے تھے،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وفد کے ساتھ فاروق ستار کے گھر جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی، فاروق ستار نے کہا کہ ایاز صادق سے ملاقات میں سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے میثاق معیشت بنانا ہوگا ،ایاز صادق نے کہا کہ وفاقی حکومت کی توجہ کراچی کے مسائل پر ہے جس کو مل بیٹھ کر حل کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید