پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی شاخ کے طور پر کام کر رہا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے بارے میں ہمارے شکوک و شبہات ٹھیک ثابت ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں زرداری مافیا کا راج تھا، الیکشن کمیشن کچھ بھی کنٹرول نہیں کر پایا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام سوائے الیکشن کرانے کے کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہمارے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ ہمارے امیدوار شبیر گجر کے دفتر پر حملہ ہوا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اس قابل نہیں کہ وہ شفاف الیکشن کراسکیں۔