• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ملکیتی زمین پر کوئی زبردستی منڈی لگائے گا تو کارروائی ہوگی، ایڈمنسٹریٹر کراچی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کسی کی نجی زمین پر جانوروں کی منڈی لگانا غلط ہے، کسی کی جگہ پر اگر کوئی زبردستی منڈی لگا رہا ہے تو معلومات دیں کارروائی ہوگی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ جب تک کوئی شکایت نہیں آتی تو کارروائی کیسے ہوگی؟

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی نے دو بڑی مویشی منڈیوں کی این او سی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں پانی اور دیگر انتظامات منتظمین کا کام ہے، کے ایم سی کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلی محلوں میں منڈیوں کی این او سی کراچی میونسپل کارپوریشن نہیں دیتی، یہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز (ڈی ایم سیز) کے اختیار میں ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سپر ہائی وے پر منڈی میں جو بھی جانور لایا جاتا ہے چیک کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز نے بتایا ہے لمپی وائرس سے جانور کا گوشت متاثر نہیں ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید