• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ لوشیا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش سخت مشکلات کا شکار

سینٹ لوشیا (نیوز ایجنسیز) ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط کرلی۔ مہمان ٹیم نےدوسری اننگز میں 132 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں، نجم الحسن 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کے کیماروئچ نے تین جبکہ الزاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ٹائیگرز کو اسکور برابر کرنے کے لئے مزید 42 رنز کی ضرورت ہے۔ آخری خبریں آنے سے میچ خراب موسم کے سبب تعطل کا شکار تھا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 174 رنز کی برتری کے ساتھ 408 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی کائل میئرز نے 146 رنز بنائے۔