• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں فیول کی فروخت پر دو ہفتے کی پابندی

کولمبو (اے ایف پی) سری لنکا میں فیول کی فروخت پر دو ہفتے کی پابندی عائد کردی گئی ہے، جب کہ سرکاری کمپنی نے بجلی کی قیمتوں میں 835 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ سری لنکا کے وزیر بجلی و توانائی کانچنا وجے سیکارا کا کہنا ہے کہ 2وزراء روس سے سستے تیل کے حصول کے لیے ماسکو جائیں گے، جب کہ وہ خود ہائڈرو کاربن کی رعایتی قیمت پر درآمد کیلئے قطر جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق، سری لنکا نے دو ہفتے کے لیے فیول کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکومتی ترجمان بندولا گوناوردنے کا کہنا تھا کہ آج رات سے ماسوائے ضروری خدمات کے شعبوں جیسا کہ صحت کا شعبہ وغیرہ کے سوا کسی کو فیول فروخت نہیں کیا جائے گا ، جس کی وجہ فیول کے موجودہ ذخائر کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے نجی شعبے سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دیں۔

دنیا بھر سے سے مزید