• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ میں 28 اگست کو بلدیاتی انتخابات، سیاسی منظرنامے پر ایک نظر، سیاسی حریف حلیف بن گئے

حب(رپورٹ ۔ محمد ابراہیم کمبوہ) لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ، گرم موسم سیاسی دنگل کے باعث مزید گرم ہونے لگی سیاسی لیڈران بھی میدان میں نکل پڑے حامیوں سے رابطوں کا سلسلہ تیزی کے ساتھ شروع ہوگیا کئی برس سے آپس میں سیاسی حریف رہنے والے آج آپس میں حلیف بن گئے ہیں لسبیلہ کی تاریخ کا سب سے بڑا چھ جماعتی سیاسی اتحاد بن گیا آخری رائونڈ 29جون کو اوتھل میں ہوگا اور باقاعدہ اس طور پر اس متحدہ الائنس کا نیا نام بھی رکھ لیا جائے گا اس بڑے سیاسی اتحاد کے رہنماوں نے لسبیلہ بھر میں بلدیاتی انتخابات جیتنے کا اعلان کردیا بھوتانی گروپ،پیپلزپارٹی،حسن جاموٹ گروپ،بی این پی مینگل،جے یو آئی،نیشنل پارٹی کا متحدہ الائنس بن گیا جام گروپ نے بھی میدان میں بھرپور تیاریوں سے اترنے کا اعلان کردیا ہے متحدہ الائنس بننے سے کئی حلقوں سے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونے کے امکانات بڑھ گئے اور زیادہ تر حلقوں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے تفصیلات کیمطابق بلدیاتی الیکشن کا دنگل ضلع لسبیلہ میں 28اگست کو سجے گا بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کی خبر لسبیلہ کے عوام کیلئے ایک نئی امید کی کرن بن گئی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی سب نے اپنے اپنے حامیوں کو ایک مرتبہ پھر یاد کرلیا ہے کسی نے کسی کو بذریعہ فون ہمدردی کا اظہار کیا تو کوئی کسی کی تعزیت یا اس کے گھر داد رسی کیلئے پہنچ گیا نوجوان طبقے نے بھی الیکشن میں بھرپور انداز میں میدان میں اترنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور بعض حلقوں سے نوجوانوں کے اعلانات سامنے آچکے ہیں کہ ہم اس مرتبہ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے جبکہ ذرائع کے مطابق موجودہ بلدیاتی انتخابات میں متعدد صحافی بھی اپنی صحافت کو خیر آباد کہہ کر باقاعدہ طور پر سیاسی پلیٹ فارم اختیار کرکے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کی تیار ی میں لگ چکے ہیں جس سے واضح اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس مرتبہ بلدیاتی الیکشن ماضی کے نسبت مختلف اور مقابلے دار ثابت ہوگا اور کئی سالوں سے ایک دوسرے کے مدمقابل رہنے والی سیاسی پارٹیاں و شخصیات بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم دکھائی دے رہے ہیں اور گزشتہ روز لسبیلہ کے تاریخی شہر بیلہ میں لسبیلہ کی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی بیٹھک لگائی گئی جس میں بھوتانی گروپ،پیپلزپارٹی،حسن جاموٹ گروپ،بی این پی مینگل،جے یو آئی،نیشنل پارٹی ودیگر ہم خیال ساتھیوں نے آپس میں ایک متحد ہ الاونس بنالیا ہے اور بیٹھک کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ممتاز معروف قبائلی شخصیت وڈیرہ محمد حسن جاموٹ،پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نصر اللہ رونجھو،بھوتانی گروپ کے مرکزی رہنما محمد ابراہیم دودا،بی این پی مینگل کے رہنما بیرسٹر جہازیب قاسم رونجھو،جے یو آئی کے رہنما مفتی نعیم رونجھو،نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالواحد بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں بلدیاتی الیکشن میں متفقہ رائے سے مشترکہ طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اور آخری راونڈ کیلئے اوتھل میں سیاسی بیٹھک لگانے کا اعلان کیا جو 29جون کو لسبیلہ کے صدر مقام شہر اوتھل میں ہوگی جبکہ اس متحدہ الائنس کو بعض سیاسی حلقے انتہائی مضبوط الائنس تصور کررہے ہیں اور انہوں نے باقاعدہ طور پر ضلع لسبیلہ سے بلدیاتی الیکشن کلین سوئپ کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ جام گروپ نے بھی پورے لسبیلہ سے بھرپور تیاریوں کے ساتھ بلدیاتی الیکشن لڑنے کیلئے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید