• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیومہم، افغان مہاجرین کیمپوں میں دفعہ 144 نافذ

پشاور(جنگ نیوز) افغان مہاجرین کیمپس (جلالہ، کاگان، باغیچہ) میں شروع ہونے والی افغان مہاجرین کیلئے پولیو مہم کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف نے ڈبل سوار (ایک سے زائد فرد) ، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 سی آر۔پی۔سی آڈر نمبر کے تحت 27 جون سے یکم جولائی 2022 تک کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفہ 188 پی۔پی۔سی کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ملک بھر سے سے مزید