• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخی سرور میں کسٹم کے رویئے کا نوٹس لیا جائے‘گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا اجلاس مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی کی صدارت میں ٹرک اڈہ ہزارگنجی میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ، مرکزی سیکرٹری حاجی جعفر خان، سینئر نائب صدر حاجی عبدالمجید بنگلزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالجبار اچکزئی، حاجی باری داد کاکڑ، حاجی عبدالخالق بنگلزئی، ملک نور خان کرد، سہیل خان، حاجی ظاہر شاہ، روزی خان مندوخیل، محمد امین سمالانی، حاجی محمد گل کاکڑ، عمرآفریدی، حاجی عطاء اللہ کاکڑ، ظہور احمد کاکڑ، حاجی ملنگ خان، حاجی آغا جان، عبدالسلام ملاخیل سمیت لورالائی ڈویژن کے صدر حاجی بلوچ خان، حاجی امید خان، دکی، ہرنائی، ژوب، میختر، قلعہ سیف اللہ کے ٹرک مالکان اور ڈرائیوروں نے شرکت کی، اجلاس میں گزشتہ دنوں سخی سرور پنجاب میں کسٹم انٹیلی جنس ملتان ڈیرہ غازی خان کے اہلکاروں کی جانب سے بلوچستان کے ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ مناسب رویئے اور زدوکوب کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ، چیئرمین ایف بی آر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔ 
کوئٹہ سے مزید