• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوا کلی کی بیکری میں ڈکیتی اور موٹر سائیکلیں چھیننے والے گرو ہ کے تین ارکان گرفتار

کو ئٹہ۔(اسٹاف رپورٹر) سی آئی اے پولیس نے چار ماہ قبل نوا کلی میں بیکری میں ڈکیتی کرنے اور موٹر سائیکل چھیننے والے والے گروہ کے دو کارندوں سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے مزدا ٹرک موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چار ماہ قبل نوا کلی میں بیکری میں 90 ہزار روپے کی ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے دو کارندوں عبدالقدوس اور شعیب خان کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی ٹی ٹی اور موبائل فون برآمد کر لیا ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش معاملہ ہی میں موٹر سائیکل اور موبائل فون چھننے کا بھی اعتراف کیا ہے گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ سی آئی اے ٹیم نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے بروری روڈ سے چوری ہونے والا مزدا ٹرک برآمد کرتے ہوئے ملزم احمد کو گرفتار کر لیا۔
کوئٹہ سے مزید