• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے زیراہتمام ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل

کوئٹہ(پ ر)میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر مرک کے زیراہتمام ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو ٹریننگ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوا۔ مرک کے ڈائریکٹر آپریشن ریاض احمد نے تمام ٹرینرز اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اسٹاف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کا مقصد آپکے کام میں بہتری لانا ہے اور مرک سروس کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرک کا کام حادثات اور قدرتی آفات میں بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کرنا ہے، ہمیں دن رات محنت اور لگن سے اپنے صوبے اور ملک کی بےلوث خدمت کرنی ہے۔
کوئٹہ سے مزید