• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیرہ راغہ روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) ناناصاحب ضلع پشین کے وفد نے شاہ مسعود کاکڑ کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر رحیم کاکڑ سے ملاقات کی جس میں سپیرہ راغہ روڈ کی بندش مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ سپرہ راغہ راغہ کے کام کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے تنگ چنالی کے مقام پر خانوزئی سے لورالائی تک روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے احتجاج کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ سپیرہ راغہ روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور روڈ کی تعمیر کو فوری طور سے شروع کیا جائے ورنہ پورا علاقہ احتجاج میں شامل ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید