• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سرامعاشرے کا مظلوم طبقہ ہے، خصوصی فنڈز مختص کرینگے،حاجی زبیر

پشاو ( جنگ نیوز ) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے خواجہ سرامعاشرے کا مظلوم طبقہ ہے بجٹ میں خواجہ سرائوں کیلئے خصوصی فنڈز مختص کرینگے اور انکو معاشرے کا مفید شہر بنانے کیلئے انکو روزگار فراہم کر ینگے یہ باتیں مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے خواجہ سرائوں کے صوبائی صدر آرزو خان سے ملاقات کے دوران کہیں ‘ گذشتہ روز خواجہ سرائوں کے صوبائی صدر آرزو خان نے مئیر پشاور سے ملاقات کی اور مئیر کو خواجہ سرائوں کے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ آجکل معاشرے میں آئس کا ناسور پھیلا ہوا ہے جس سے خواجہ سر ا بھی متاثر ہورہے ہیں اور آئس میں مبتلا خواجہ سرائوں کو مفت علاج معالجہ مہیاکیاجائے جس خواجہ سرا نے جس فیلڈ میں کورس کیا ہوا ہے انکو روزگار فراہم کیا جائے مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ خواجہ سرامعاشرے کا مظلوم طبقہ ہے جس کو معاشرے کا مفید شہر بنائینگے اور رواں سال بجٹ میں انکے لئے خصوصی فنڈز مختص کریں گے اور انکی فلا ح وبہبود کے لیے انکو بیوٹیشن‘ سیلون کورس ‘فیشن ڈیزائن کورس سنٹر کھولے جائینگے او ردینی تربیت کیلئے بھی دینی مدرسہ میں خصوصی داخلے دئیے جائینگے انہوں نے آئس میں مبتلاء خواجہ سرائوں کیلئے ڈی سی پشاور سے رابطہ کرکے انکے علاج معالجہ کیلئے فوری طور پر ہدایات جاری کردئیے۔
پشاور سے مزید