• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈرز پر ٹیکسز فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے، پراپرٹی ایسو سی ایشن

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور پراپرٹی ایسو سی ایشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے رئیل اسٹیٹ اور بلڈرز پر ٹیکسز کے نفاذ کے فیصلہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلہ پر نظر ثانی کر کے واپس لیا جائے جبکہ خبردار کیا ہے کہ فیصلہ واپس نا لینے کی صورت میں اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے پشاور پریس کلب میں ایسو سی ایشن کے صدر سراج الحق یوسفزئی ،جعفر خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رئیل اسٹیٹ اور بلڈرز،ٹرنسفرآف پلاٹ،ایڈوانس ٹیکس،گین ٹیکس ایک فی صدودوفیصدسے پانچ فیصد بڑھانے اور اس کے علاوہ خالی پلاٹوں اور 2.5کروڑ مالیت رکھنے پر ظالمانہ اور ناجائز ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہیں اور ایف بی آر کی پالیسی قابل عمل نہیں کے پلاٹ سے کس طرح سالانہ کرایہ لیاجاسکتاہے انہوںنے کہا کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی ایک خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے کہ ہم رئیل سٹیٹ اور کارڈیلر کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کا اعلان کرتے ہیں اس کو اس اعلان پر شرم آنی چاہیئے اس کو یہ بھی علم نہیں کہ تمام پاکستان کے رئیل سٹیٹ ایجنٹ میں رجسٹرڈ ہیں اور باقاعدگی سے سالانہ گوشوارے جمع کرتے ہیں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ میں مہنگائی ختم نہ کرسکاتو اپنے کپڑے بھی فروخت کرونگا آپ کو کپڑے فروخت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ بہت جلد پاکستانی عوام آپ سے آپ کی کابینہ سے کپڑے اتاریں گے اور سری لنکا کی یادتازہ ہوگی۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حالات کشیدہ ہونے سے پہلے رئیل سٹیٹ بلڈرز اور عوام پر ناجائز ٹیکسز لگانے کا فیصلہ فی الفور واپس لیاجائیبصورت دیگر پاکستان بھر کے رئیل سٹیٹ بلڈرز اسلام آبادمیں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنادینگے ۔ بعدازاں پشاور پراپرٹی ایسوسی ایشن نے ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ بھی کیا جسمیں کثیر تعداد میں پراپرٹی ڈیلرز نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
پشاور سے مزید