• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ محرم الحرام پر سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شر پسندی اور مذہبی انتہا پسندی سے اپنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ماتمی لائسنس داروں کے وفد نے خاور حسین بھٹہ کی قیادت میں مسائل پیش کئے،دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ ماتمی جلوس روٹس کے تعمیراتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے تمام محکمہ جات سنجیدگی سے اپنی اپنی ذمہ داری کو پورا کریں لائسنسداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ عزاداری کونسل کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
ملتان سے مزید