• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیراں غائب روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس کی قیادت مرکزی صدر محمد سعیدنے کی ،ضلعی چیئرمین صوفی محمد صدیق،ضلعی صدر رانا عمر گل ودیگر نے شرکت کی،اس موقع پر محمد سعید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں دھواں دھار دعوے کئے لیکن اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی ہوشربا مہنگائی کی انتہا کردی غریب رکشہ ڈرائیورز پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور ٹھیکوں پر لئے گئے رکشوں کا وہ ٹھیکہ دیں یا اپنے بچوں کا پیٹ بھریں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود سواری پورا کرایہ رکشہ ڈرائیورز کو دینے کو تیار نہیں انہوں نے مزید کہا کہ بجلی،گیس،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے غریبوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو تعلیم تک نہیں دلوا سکتے اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین راست اقدام پر مجبور ہو جائے گی۔
ملتان سے مزید