• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبداللّٰہ شفیق سری لنکا میں چیلنج سے نمٹنے، اچھی پرفارمنس کیلئے پرعزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ اوپنر عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں ان سے ہر وقت سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ بابر اعظم کو جو بہتر لگتا ہے، پرفارمنس کے حساب سے اس کھلاڑی کو ٹیم میں موقع ملتا ہے، ہم سب اپنی تیاری رکھتے ہیں تاکہ موقع ملنے پر اچھا پرفارم کرسکیں۔سری لنکا میں چیلنجز مختلف ہونگے، اس حساب سے تیاری کر رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کوشش ہوگی سری لنکا میں بہترین پرفارمنس دوں۔کپتان بابراعظم، محمد یوسف اور رکی پونٹنگ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ منگل کو پنڈی میں پریکٹس میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی لنکن ٹائیگرز کے ہوم گراؤنڈ پر کھیل چکا ہوں اس لیے موسم سے ہم آہنگ ہوں۔ سری لنکا کے دورے کے لئےکافی اچھی تیاری ہو رہی ہے۔ جس طرح کا موسم ہے تو یہ کنڈیشنز سری لنکا میں بہت مددگار ثابت ہوں گی۔

اسپورٹس سے مزید