• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا سے قبل ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے انگلش کاونٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں سنچری بناکر فارم دکھائی۔ منگل کو ہوو میں شان مسعود کی ٹیم ڈاربی شائر کے خلاف سسکس کی جانب سے محمد رضوان 22چوکوں کی مدد سے130رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔اسی میچ میں شان مسعود نے سیزن میں ایک ہزار فرسٹ کلاس رنز بنائے تھے۔