• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا:جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا،55ہلاک

بگوٹا(نیوز ڈیسک)براعظم جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں55قیدی ہلاک اور 30زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی شہر تلووآ کی ایک خطرناک جیل میں ہنگامہ، تشدد اور جھگڑے کے دوران55قیدی ہلاک ہوگئے۔قیدیوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، راڈوں اور چاقوؤں کا آزادانہ استعمال کیا۔ کئی قیدیوں نے موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے کی بھی کوشش کی۔مڈ بھیڑ میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم کسی قیدی کو فرار ہونے نہیں دیا گیا۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے پیرا ملٹری فوج بھی بلوائی گئی تھی۔
یورپ سے سے مزید