• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 7 کا ترقی پزیر ممالک کیلئے 600ارب ڈالر کا پیکیج

برلن ( نیوز ڈیسک) جی سیون کے اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں نے کم آمدن والے ممالک میں بنیادی ڈھانچے کی کی تعمیر کے لیے 600 ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ دنیا کے امیر ترین ممالک کے گروپ 7کے رہنماؤں کا اجلاس جرمنی کے صوبے باویریا میں منعقد ہوا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اس موقع پر کہاکہ میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ یہ کوئی مدد یا خیرات نہیں ہے۔ یہ ایک سرمایہ کاری ہے جس سے ہر ایک کوفائدہ پہنچے گا۔ اس میں امریکی عوام بھی اور دنیا کے دیگر ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں۔ اس سے ہماری معیشتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ جی سیون کے اس نئے فنڈ کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے پروگرام کے علاوہ دیگر منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن نے کہا کہ جی سیون کی یہ پیش کش ایک پائیدار اور معیاری انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے لیے ہے۔ دوسری جانب اسے چین کے بڑھتے اثرات کو روکنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔
یورپ سے سے مزید