• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا میں بل فائٹنگ مقابلے میں اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک

بگوٹا ( نیوزڈیسک)جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بل فائٹنگ کے مقابلے میں شائقین کا ایک بڑا اسٹینڈ گر گیا، جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 300سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایل ایسپنل شہر میں ہونے والے بل فائٹنگ کے مقابلے میں حادثے کے بعد علاقائی گورنر نے میڈیا پر 5افراد کے فوری ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں 2خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔ مقامی طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 4 فراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

یورپ سے سے مزید