• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن کی بندرگاہ پر زہریلی گیس کے اخراج سے 12 افراد ہلاک

عمان (جنگ نیوز)اردن کی بندرگاہ عقبہ میں زہریلی گیس کے ایک حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور دیگر 250زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بندرگاہ بحیرہ احمر کے کنارے واقع ہے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا، جب کلورین سے بھرے ایک کنٹینرز کو کرین کے ذریعے کارگو جہاز پر لادا جا رہا تھا۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گہرا پیلا بادل بندرگاہ کے اوپر پھیلتا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید