کراچی(خبرایجنسی) درآمدات میں کمی کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ کر1.43ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مقابلے میں مئی میں مجموعی طور پر درآمدات میں کمی ہوئی تاہم کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ کر 1.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق عید کی تعطیلات کی وجہ سے ترسیلات زر اور برآمدات میں کمی ہوئی اور اس کمی سے خسارے میں اضافے ہوا جب کہ جولائی تا مئی کرنٹ اکائونٹ خسارہ 15 ارب 19 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایسی درآمدات جو مکمل طور پر فنانس شدہ ہو کرنٹ اکائونٹ خسارے کیلئے نقصان دہ نہیں ہیں۔